ماحولیاتی تبدیلیوںکی وجہ سے کافی نئی چیزیں رونماء ہو رہی ہیں، بھارت کے ساتھ سموگ کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، دونوں ملکوں کے عوام اس سے متاثر ہوتے ہیں

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

پیر 18 دسمبر 2017 20:39

ماحولیاتی تبدیلیوںکی وجہ سے کافی نئی چیزیں رونماء ہو رہی ہیں، بھارت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سموگ کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، دونوں ملکوں کے عوام اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹرطلحہ محمود کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں اٹھائے گئے معاملے پر وزارتی ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوںکی وجہ سے کافی نئی چیزیں رونماء ہو رہی ہیں، کل کراچی میں ژالہ باری ہوئی ہے، سموگ بھی ایسا ہی مسئلہ ہے، سموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے اڑھائی سو صنعتوں پر پابندی لگائی ہے، کاروں کی تعداد بڑھنے سے بھی سموگ کا مسئلہ ہے، بھارت میں فصلوں کی اضافی باقیات جلائی جاتی ہیں، دھان کی فصل کو بہت آگ لگائی جاتی ہے اس طرح کاشتکار پیسے بچا لیتے ہیں، اس وجہ سے بھی سموگ کا مسئلہ ہے، وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ اس معاملے کو بھارت کے ساتھ اٹھائیں، آلودگی سے دونوں ملکوں کے عوام متاثر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :