Live Updates

عمران خان کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے بیان میں الفاظ کا چناؤ غلط تھا، مریم اورنگزیب کا اعتراف

منتخب حکومت کو سسلین مافیا کہیں گے تو رد عمل تو آئے گااپنے دفاع میں بات کرنا اداروں سے تصادم نہیں نہ ہی نواز شریف کے بیان کو اداروں سے تصادم نہ سمجھا جائے، خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 20:33

عمران خان کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے بیان میں الفاظ کا چناؤ غلط تھا، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے بیان میں الفاظ کا چناؤ غلط تھالیکن اگر منتخب حکومت کو سسلین مافیا کہیں گے تو رد عمل تو آئے گااپنے دفاع میں بات کرنا اداروں سے تصادم نہیں نہ ہی میاں نواز شریف کے بیان کو اداروں سے تصادم نہ سمجھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام راولپنڈی آرٹس کونسل میں کوریائی ثقافت کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف نے حکومت سنبھالی تو لوگ بم دھماکوں کی باتیں کرتے تھے آج لوگ توانائی کے منصوبوں پاکستان اور دوسرے ملکوں کی ثقافت کی بات کرتے ہیں مسلم لیگ کی حکومت نے جو وعدے کئے وہ پورے کر رہی ہے آج ہر جگہ پنجاب سے کے پی کے اور تمام صوبوں میں نواز شریف کے کام نظر آرہے ہیں ن لیگ کو میاں نواز شریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے کوئی شک میں نہ رہے میرا بیان عمران خان کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے تھا الفاظ کا چناؤ غلط تھا نواز شریف نے عوام کے ووٹ کے تقدس کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس کو پورا کریں گے ملک پر منفی سیاست کے اثرات عوام پر ہوتے ہیںاپنے دفاع میں بات کرنا اداروں سے تصادم نہیں نہ ہی میاں نواز شریف کے بیان کو اداروں سے تصادم نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے اپنے دفاع میں عدالتی فیصلہ پر تنقید کرنا غلط نہیں انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سی پیک اور ترقی کے منصوبوں کی بات ہورہی۔

(جاری ہے)

اٹھائیس جولائی کے فیصلہ کے بعد جو ملکی حالات پر اثر پڑا عوام اس کے عینی شاہد ہیں اگر منتخب حکومت کو سسلین معافیہ کہیں گے تو عوامی ری ایکشن آئیگا وزیر اطلاعات کا مذید کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی کسی بھی بات کا جواب دینا اپنے لئیے باعث شرمندگی سمجھتی ہوں آج خیبرپختون خواہ میں ایک ہزار سے زائد اسکول بند کو چکے نوازشریف کے لئے الگ اور عمران خان کے لئے دوہرا معیار انصاف نہیں چلے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان آصف زرداری یا قادری جو بھی کریں عوام سب دیکھ رہی ہے اور مسلم لیگ ن دوہزار اٹھارہ میں بھی کارکردگی پر ووٹ لے گی انہوں نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کو بہترین شاہکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تصویری نمائش میں کوریائی ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات