مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے قریب آتے ہی ان کو نشانہ بنانا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، پرویز مشرف

دہشت گرد اس طرح کے حملے کرکے پاک چین اقتصادی راہدری ( سی پیک ) کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر امجد، احمد حسین

پیر 18 دسمبر 2017 20:31

مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے قریب آتے ہی ان کو نشانہ بنانا پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سید پرویز مشرف ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد ، کراچی ساؤتھ ریجن کے صدر احمد حسین اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات محمد علی شیروانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ چرچ پر حملے اور اس واقعہ میں معصوم افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چرچ میں موجود مسیحی برادری کو اس وقت نشانہ بنایاگیا ، جب وہاں دعائیہ تقریب ہو رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے قریب آتے ہی ان کو نشانہ بنانا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ کوئٹہ کے زرغون چرچ پر دہشت گردوں کے خوش حملے کی مذمت ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ دہشت گردوں کی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد اس طرح کے حملے کرکے پاک چین اقتصادی راہدری ( سی پیک ) کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ آل پاکستان مسلم لیگ تمام اقلیتوں کے مذہبی تہوار میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ایسی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک فوج 24 گھنٹے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ۔ 25 دسمبر کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کے تہوار کو آل پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ7 جنوری کا جلسہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام بھرپور شرکت کرکے جلسے کو کامیاب کریں ۔ دیگر سیاست دانوں کو بتا دیں کہ کراچی آل پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ ہے ۔