وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس
ملک دشمن عناصر اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،کوئٹہ شہر کی سیکیورٹی کے اقدامات کاازسرنوجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثربنایاجائے گا، شہر کے مختلف حصوں میں مزید ٹراما سینٹر قائم کئے جائیں گے ،اجلاس میں فیصلے
پیر 18 دسمبر 2017 20:31
(جاری ہے)
کوئٹہ شہر کی سیکیورٹی کے اقدامات کاازسرنوجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثربنایاجائے گااورتمام متعلقہ ادارے مربوط لائحہ عمل کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں کو مزید تیز کریںگے۔
اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پولیس ، ایف سی اورسیکورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے سیکورٹی فورس کا مورال بلند کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کے ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاںکر رہے ہیں جن کے نتیجے میں ایک بہت بڑے دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بنایا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف حصوں میں مزید ٹراما سینٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد دیا جاسکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار قابل اور بہادر ہیںجنہوں نے بروقت دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور ہمیں مزید اسی جرت سے بچے کچے دہشت گردوں کا مقابلہ کرناہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز کے واقعہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جن میں بلخصوص پولیس ایف سی اور دیگر شامل ہیںکی بروقتکاروائی سے دہشگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو تحفظ دیں ، عوام نے ہم سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں کو ہر صورت پورا کریں گے،حکومت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں گی۔ وزیر علیٰ نے کہا کہ ہم ایک کنفلکٹ زون میں رہتے ہیں ہمیں ہر دم چوکس رہنا چاہئے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی میں بھرپورطاقت کا استعمال کی جائے ،تمام سیکیورٹی فورسز کے مابین اطلاعات کے تبادلے کے نظام کو مزید موثربنایاجائے ۔اجلاس میں میتھوڈسٹ چرچ دھماکے میں جان بحق افراد کے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد اچکزئی، رحمت صالح بلوچ ، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، سیکرٹری داخلہ،ڈی آئی جی کوئٹہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، سیکورٹی ایجنسیوں کے حکام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ قبل ازیں آئی پولیس نے اجلاس کو دھماکے کے حوالے بریفینگ دی اور واقعہ کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.