کابل میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ

پیر 18 دسمبر 2017 20:26

کابل میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) افغان دارالحکومت میں خفیہ ادارے این ڈی ایس کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دار الحکومت کابل میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے دفتر کے قریب زیر تعمیر عمارت میں دہشت گرد داخل ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ 5 سے 6 مسلح افراد این ڈی ایس کے دفتر کے قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت میں گھسے اور انہوں نے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا۔افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد اسپیشل فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا جو 3 سے 4 گھنٹے تک جاری رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں این ڈی ایس کے ٹریننگ سینٹرپر حملہ کرنیوالے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جس کی پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔کابل پولیس چیف بشیر مجاہد کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جب کہ اس دوران کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :