Live Updates

عمران خان کے فیصلے نے 28 جولائی کے فیصلے کی نفی کی ہے ،ْجب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی ،ْمریم اور نگزیب

نوازشریف کے بیان کو اداروں سے تصادم نہ سمجھا جائے ،ْ عمران خان سے متعلق کچھ بولنا باعث شرم ہے ،ْانہوں نے چار سال کنٹینر پر چڑھ کر بیان دیئے ،ْ (ن) لیگ 2018 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی ،ْ وزیر مملکت کی میڈیا سے بات چیت

پیر 18 دسمبر 2017 20:26

عمران خان کے فیصلے نے 28 جولائی کے فیصلے کی نفی کی ہے ،ْجب دو پیمانے ہوں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فیصلے نے 28 جولائی کے فیصلے کی نفی کی ہے ،ْجب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی ،ْ نوازشریف کے بیان کو اداروں سے تصادم نہ سمجھا جائے ،ْ عمران خان سے متعلق کچھ بولنا باعث شرم ہے ،ْانہوں نے چار سال کنٹینر پر چڑھ کر بیان دیئے ،ْ (ن) لیگ 2018 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی، یہ آوازیں پاکستان کے عوام کے دباؤ پر آئیں کیونکہ جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں ،ْ عمران خان کے فیصلے نے 28 جولائی کے فیصلے کی نفی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب آئین کے خلاف فیصلے آئیں تو ادارے کو صفائی دینا پڑتی ہے جبکہ اپنے دفاع میں کچھ کہنا ملک کے اداروں کے ساتھ تصادم نہیں ہوتا لہٰذا نوازشریف کے بیان کواداروں سے تصادم نہ سمجھاجائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے ،ْ اسے نواز شریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے اس میں کوئی شک نہ رہے ،ْجس طرح جمہوری طرز عمل (ن) لیگ میں ہے وہ پاکستان کی کسی جماعت میں نہیں ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ان کا بیان عمران خان کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق تھا ،ْ الفاظ کا چناؤ غلط تھا تاہم عمران خان سے متعلق کچھ بولنا باعث شرم ہے، انہوں نے چار سال کنٹینر پر چڑھ کر بیان دیئے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ باقی صوبوں کے عوام پر افسوس ہوتا ہے، پنجاب میں دیکھیں جتنے کام شہبازشریف نے کیے، یہ اورنج لائن اور میٹرو کو روکتے تھے، خود اس کے جنگلے تک نہیں بنا سکے، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار اسکول بند ہوگئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر اداروں کو گالیاں دیتے ہیں ،ْجو ان سے سوال کرے یہ اسے گالیاں دیتے ہیں، ملک میں منفی سیاست کے اثرات عوام پر ہوتے ہیں ،ْنواز شریف نے ہمیں صرف کارکردگی کی سیاست سکھائی ہے اور موجودہ حکومت وہی کررہی ہے ،ْ (ن) لیگ 2018 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں بجلی اپنی ڈیمانڈ سے زیادہ ہے اور آنے والے 2 سے 3 ماہ میں گیس کی ڈیمانڈ بھی پوری ہوجائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :