بے جا سلفیاں لینے والے افراد ذہنی مریض ہیں ،برطانوی طبی ماہرین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 20:08

بے جا سلفیاں لینے والے افراد ذہنی مریض ہیں ،برطانوی طبی ماہرین
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ):برطانیہ کے طبی ماہرین نے سلفیاں لینے والے افراد کو ذہنی مریض قرار دے دیا ۔سیلفیاں لینے والوں کو سیلفیڈز نامی بیماری ہو تی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خودنمائی کا شوق ہر کسی میں موجود ہوتا ہے اور وہ اس اس ذوق کی تسکین کے لیے مختلف طریقوں سے استفادہ کرتا ہے ۔ایساہی ایک طریقہ سیلفیاں لے کر ان کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

سیلفی لینا نوجوانوں میں خاصا مقبول ہے لیکن برطانوی طبی ماہرین نے سیلفی لینے والے افراد کو ذہنی مریض قرار دے دیا ۔انکا کہنا ہے کہ سیلفی لینے والے لوگ ذہنی مریض ہوتے ہیں اور وہ سیلفیڈز نامی بیماری میں مبتلا ہو تے ہیں ۔اس بیماری کے تین مراحل ہیں ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سیلفیاں لینے والے افراد بنیادی طور پر توجہ کے طلبگار ہوتے ہیں اور ان میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے۔یہ لوگ سماجی گروہوں کا حصہ بننے کے لیے اور ا پنی ساکھ بڑھانے کے لیے سیلفیاں لیتے ہیں ۔کچھ افراد تو سیلفیاں لینے کے لیے خطرناک حد تک چلے جاتے ہیں اور اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں ،ایسے لوگوں میںیہ مرض آخری سٹیج پر پہنچ چکا ہوتا ہے۔