شہداء پشاور کی تیسری برسی کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھاکے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام

پیر 18 دسمبر 2017 20:22

سرگودھا۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھاکے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز اعجاز اصغر بھٹی،ریزیڈنٹ آفیسر سیف الرحمٰن،اسسٹنٹ رجسٹرار دائم اقبال،اسسٹنٹ کو آرڈی نیٹر غالب شاہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی، اس موقع پراے پی ایس کے شہداء کیلئے قرآن خوانی ا ور خصوصی دعائیں بھی کروائی گئیں ، طلبہ نے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں، ملی نغمے اورترانے پیش کیے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز اعجاز اصغر بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں نے اپنی جان نچھاور کرکے ثابت کیا کہ وہ دہشتگردوں کے سامنے جھکیں گے نہیں،معصوم بچوں کی قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ متحد ہوکر دہشتگردی وشدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے،انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء پاکستان کی تاریخ میںہمیشہ کیلئے امر ہوگئے ہیںاور ان کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :