Live Updates

بابا خادم حسین رضوی کو تو کچھ نہیں کہتا‘ فیصلوں میں انصاف نظر آئیگا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی ،ْ مشاہد اللہ

گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوئے‘ عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے‘ شیخ رشید نے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی ،ْ وفاقی وزیر

پیر 18 دسمبر 2017 20:22

بابا خادم حسین رضوی کو تو کچھ نہیں کہتا‘ فیصلوں میں انصاف نظر آئیگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ بابا خادم حسین رضوی کو تو کچھ نہیں کہتا‘ فیصلوں میں انصاف نظر آئیگا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی ،ْ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوئے‘ عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے‘ شیخ رشید نے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جج خود نہیں بولتا اس کا فیصلہ بولتا ہے ،ْنواز شریف اور عمران خان کیلئے ایک ہی پیمانہ ہونا چاہیے ،ْبابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑ رہی ہیں۔

فیصلوں میں انصاف نظر آنا چاہیے۔ فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ عمران خان کے منہ میں اچھی باتیں بھی آئیں۔عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے۔ شیر شیر ہوتا ہے‘ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدنے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی ،ْوہ اپنی شادی تو کرتا نہیں لیکن عمران خان کو کہدیا ہے کہ وہ شادی کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات