غیرآئینی طورپرجلدانتخابات کامطالبہ کرنے والے ملک وقوم سے مخلص نہیںہوسکتے ، ارمغان سبحانی

پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاںووٹ کے تقدس کاخیال رکھاجاتاہے اب وہ دورختم ہواجب جمہوریت پرشب خون ماراجاتاتھا، رکن پنجاب اسمبلی کا تقریب سے خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 20:19

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاںووٹ کے تقدس کاخیال رکھاجاتاہے اب وہ دورختم ہواجب جمہوریت پرشب خون ماراجاتاتھااورصرف ووٹوںکی طاقت سے نظام چلایاجاسکتاہے لیکن غیرآئینی طورپرجلدانتخابات کامطالبہ کرنے والے ملک وقوم سے مخلص نہیںہوسکتے ۔

یونین کونسل مراکیوال کے موضع بھیڑی میںسوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ علاقہ میںسوئی گیس پریشرمیں کمی اوربجلی کے فیڈر کی تبدیل کرنے کے مطالبہ کوفوری حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ یوسی مراکیوال کو بہت جلدبڈیانہ سے اوراچوک تک آنے والی18انچ قطرسوئی گیس لائن سے جوڑدیاجائے گاجس سے سوئی گیس کامسئلہ حل ہو جا ئے گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی،ایم ایل اے آزاد کشمیر چوہدری محمداسحاق نے کہا کہ قائدمیاںمحمد نوازشریف اورمیاںمحمدشہبازشریف کی قیادت میںجس جانفشانی سے ملکی خدمت کی انشاء اللہ عوام آئندہ انتخابات میںبھی حکومت کاتاج ہمارے قائدین کے سرپرہی سجائے گی۔صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)حلقہ پی پی121راناعارف اقبال ہرناہ نے کہاکہ حلقہ این اے 111اورحلقہ پی پی121میں5ڈگری اور3انٹرکالجزسمیت25 سکولوں کواپ گریڈکیاگیا جبکہ حلقہ کی تمام تر یونین کونسلزکے دیہاتوںمیںٹف ٹائیل،پی سی سی گلیاں،نالیاںاورسیوریج کے نکاس کو بہتر بنا کر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر دیکھایا جبکہ بقیہ ترقیاتی کام4جون 2018تک مکمل ہوجائینگے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یوسی مراکیوال چوہدری ذوالفقار علی اعوان ، وائس چیئرمین چوہدری اکبرعلی راہی و جنرل کونسلر میاں شمس نے یوسی مراکیوال میں13کروڑروپے کے ترقیاتی کام مکمل کروانے پررکن قومی و صوبائی اسمبلی کا شکریہ اداکیا۔