Live Updates

عمران خان ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے جمہوریت کمزور ہو، آزاد علی تبسم

پیر 18 دسمبر 2017 20:17

عمران خان ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے جمہوریت کمزور ہو، آزاد علی تبسم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ عمران خان ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے جمہوریت کمزور ہو، عمران خان الزام تراشی کی سیاست کرکے سیاستدانوں کا وقار مجروح کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے - مسلم لیگ ن نے 2013ء کے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی ، زراعت ، صنعت او رمعیشت کے فروغ کے لئے بجلی کی کمی پوری کر کے ملک کو روشن کریں گے ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے عوام کے خواب کو حقیقی تعبیر ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں اور نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم لائیں گے ،مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام نے ہمیشہ اسی جماعت کی کارکردگی کو سراہا اور انتخاب میں شیر پر مہر لگائی،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :