مریم نواز نے اپنے داماد راحیل منیر کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا

مریم نوازکا ملک بھر میں عوامی جلسے بھی کرنے کافیصلہ،رواں مہینے کےآخر میں دورہ رحیم یارخان میں راحیل منیرکو سیاسی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 دسمبر 2017 19:40

مریم نواز نے اپنے داماد راحیل منیر کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے اپنے داماد راحیل منیر کو سیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کرلیا،مریم نواز رواں مہینے کے آخر میں رحیم یارخان کے دورے میں راحیل منیر کو سیاسی میدان میں اتارنے کااعلان کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے ملک بھر میں سیاسی جلسے کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

مریم نوازاس مہینے کے آخر میں رحیم یار خان کا دورہ کریں گی۔اپنے دورے کے دوران مریم نواز رحیم یارخان میں اپنے داما راحیل منیر کو سیاسی میدان میں اتارنے کااعلان بھی کریں گی۔ اسی طرح سابق وزیراعظم نوازشریف بھی27 دسمبر میں کوٹ مومن میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار دیاکہ انہوں نے اپنی مرضی سے الیکشن مہم شروع نہیں کی۔ایک جماعت نے کسی کے احکامات پرالیکشن مہم شروع کررکھی ہے؟ انہوں نے کہاکہ وقت سے پہلے الیکشن مہم کا آغاز مہنگا پڑتاہے۔

متعلقہ عنوان :