وقت سے پہلے الیکشن مہم کا آغاز کافی مہنگا پڑتا ہے، ایک جماعت نے کسی کے احکامات پر الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے،میاں نواز شریف ،میں اور ہم سب آپ کی وجہ سے ہیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹویٹ

پیر 18 دسمبر 2017 20:09

وقت سے پہلے الیکشن مہم کا آغاز کافی مہنگا پڑتا ہے، ایک جماعت نے کسی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک جماعت نے کسی کے احکامات پر الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے، وقت سے پہلے الیکشن مہم کا آغاز کافی مہنگا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت نے کسی کے احکامات پر الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے الیکشن مہم شروع نہیں کی، وقت سے پہلے الیکشن مہم کا آغاز کافی مہنگا پڑتا ہے،میاں نواز شریف ،میں اور ہم سب آپ کی وجہ سے ہیں ۔