اسلام آباد ٹریفک پولیس کا دبنگ وارڈن سینیٹر کے بیٹے کا سامنے ڈٹ گیا

سینیٹر کا بیٹا ٹریفک وارڈ ن سے بحث میں ناکام ہونے کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 19:38

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا دبنگ وارڈن سینیٹر کے بیٹے کا سامنے ڈٹ گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ):قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد پولیس نے اہلکار نے سینیٹر سردار علی خان کو کے بیٹے کو روک لیا ۔سینیٹرکے بیٹے نے بحث ناکام ہوتے دیکھی تو گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا کہ سیاستدانوں کے سکینڈلز کاورکالے کرتوت خبروں کی زینت بنا کرتے تھے مگر اب سیاستدانوں کی اولاد نے ان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ،آئے روز کسی نہ کسی سیاستدان کی اولاد کی خود سر حرکتیں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جہاں سینیٹر سردار علی خان کا بیٹا سیٹ بیلٹ پہنے بغیر گاڑی چلا رہا تھا ۔سینیٹر کے بیٹے کواسلام آباد ٹریفک کے اہلکار نے خلاف ورزی پر روکا تو انہیں یہ بات کچھ اچھی نہ لگی اور صاحب بہادر طیش میں آگئے مگر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا دبنگ وارڈن سینیٹر کے بیٹے کا سامنے ڈٹ گیا۔اتنے میں وہاں سے گزرتے افراد کی کثیر تعداد وہاں پہنچ گئی ۔سینیٹرکے بیٹے نے بحث ناکام ہوتے دیکھی تو گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔اس موقع پر عوام نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے حق میں نعرے لگاکر ٹریفک وارڈن کا حوصلہ بڑھایا ۔