کوئٹہ کے زرغون روڈ پردہشتگردحملہ ایک بزدلانہ عمل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ہم اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ ہیں، اگر بلوچستان حکومت کو کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو ہم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں

پیر 18 دسمبر 2017 19:48

کوئٹہ کے زرغون روڈ پردہشتگردحملہ ایک بزدلانہ عمل ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں چرچ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے اور ہم اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان حکومت کو کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو ہم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پردہشتگردحملہ ایک بزدلانہ عمل ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ سندھ بھرمیں تمام عبادت گاہوںاورمذہبی مقامات کی سیکورٹی کومزیدسخت اورموثربنایا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :