پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی سب علاقائی یابلبلہ پارٹیاں ہیں۔پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی، اجلاس سے خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 19:48

پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں ملک بھرسے کامیاب ہوگی۔پیرکوچیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنمائوں کا اجلاس بلاول ہائوس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیداحمد شاہ،پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سربراہ اوررکن قومین اسمبلی فریال تالپور،پیلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئروزیرنثاراحمدکھوڑو، وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ ،پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو،وقار مہدی اور رکن سندھ اسمبلی سعیدغنی سمیت دیگررہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی سب علاقائی یابلبلہ پارٹیاں ہیں۔پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی۔