Live Updates

حنیف عباسی بےصبرےنہ ہوں،منشیات فروشی کی سزا پھانسی ہے،عبدالعلیم خان

نوازلیگ کومنشیات فروش کےعلاوہ کوئی نہیں ملا،جنگلا بس،اورنج ٹرین اوردیگرمنصوبوں کابھی حساب ہوگا۔رہنماء پی ٹی آئی کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 دسمبر 2017 19:29

حنیف عباسی بےصبرےنہ ہوں،منشیات فروشی کی سزا پھانسی ہے،عبدالعلیم خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر2017ء ) : تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حنیف عباسی بےصبرےنہ ہوں،منشیات فروشی کی سزا پھانسی ہے،نوازلیگ کومنشیات فروش کےعلاوہ کوئی نہیں ملا،جنگلا بس،اورنج ٹرین اوردیگرمنصوبوں کابھی حساب ہوگا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی بے صبرے نہ ہوں۔

منشیات فروشی کی سزا آئین پاکستان میں پھانسی ہے۔نوازلیگ کومنشیات فروش کےعلاوہ کوئی نہیں ملا۔عبد العلیم خان نے کہا کہ حنیف عباسی اپنا بندوبست کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلا بس،اورنج ٹرین اوردیگرمنصوبوں کابھی حساب ہوگا۔پنجاب حکومت کوکرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان محکمہ زراعت کی زمین پرپلازہ بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

علیم خان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیسزچل رہے ہیں۔علیم خان کیخلاف ایف آئی اے کی 2ایف آئی آرمیرے پاس موجودہیں۔ جن میں علیم خان نے ایک میں 26کروڑ اوردوسری میں 36کروڑ واپس کرنے کاکہا۔ علیم خان نے لوگوں کی جیبوں پراربوں روپے کے ڈاکے مارے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ پشاورمیں 72 ارب روپے کی میٹروبن رہی ہے۔ عمران خان نے کہاتھا کہ شہبازشریف کولاہورمیں گھسیٹوں گا۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان! 2018 کے انتخابات میں شہبازشریف کا کارکن آپ سے مقابلہ کریگا۔ حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان کی پوری پارٹی جواء ہے۔خان صاحب اگر تمہاری گندی زبان بند نہ ہوئی تو پھر کوکیلی فورنیا کا کیس بھی سپریم کورٹ میں لے کرجاؤں گا۔عمران خان مجھے کورٹ میں لے جاؤ ورنہ میں آپ کو لے جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ اگرعمران خان تم باسٹھ تریسٹھ پرپورااترتے ہوتوپھر پوری قوم باسٹھ تریسٹھ پرپورااترتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات