حکومت نے دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں ، محمد خان اچکزئی

دہشت گرد اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے رہتے ہیں،گوکوشش ہے شہریوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جائے ،گو رنر بلوچستان کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 18 دسمبر 2017 19:39

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں لیکن دہشت گرد اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے رہتے ہیں۔گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے پیرکو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں میتھوڈسٹ چرچ پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہو نے والے افراد کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے ایسے وقت میں نشانہ بنایا جب لوگ کرسمس کی تیاری کر رہے تھے ، ہم حالت جنگ میں ہیں ہمیں شہریوں کی سیکورٹی کا مکمل احساس ہے ، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شہریوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جائے ، گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا نقصان کرنے میں ناکام رہے۔ گورنر بلوچستان نے کہاکہ اس واقع میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور اس سے پولیس کا مورل بلند ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :