موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے پاکستان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،ْمشاہد اللہ خان
پیر 18 دسمبر 2017 19:39
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ادارے گلوبل چینچ ایمپیکٹ سٹڈی سنٹر نے دیگر اداروں کے تعاون سے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ممنون ہیں جنہوں نے ہمارے کام کو پذیرائی بخشی اور ہماری ہر طرح سے مدد کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی تھی کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی تحقیق کو زیادہ مربوط اور منظم کیا جائے اس ضمن میں گلوبل چینج ایمپیکٹ سٹڈیز سنٹر کی مضبوطی اور افرادی قوت کی تربیت سازی کے لئے 791 ملین روپے کی منظوری دی گئی تھی جس میں سے اب تک 60 ملین روپے موصول ہو چکے ہیں۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ہم نے اس کام کا آغاز کر دیا ہے اس کام کی شروعات کا ثبوت اس کانفرنس کا انعقاد ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد میں300 پرچہ جات موصول ہوئے جن میں سے 140 پرچہ جات کا انتخاب کیاگیا، یہ پرچے پاکستان کے مختلف اداروں نسٹ، کامسیٹس، پی ایم ڈی، پی اے آر سی کے محققین سے موصول ہوئے، یہ پرچہ جات پاکستانی اداروں، این جی اوز، ریسرچ کے اداروں اور مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طالبعلموں کے لئے قابل زکر رہنمائی فراہم کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ ھم نے ہائر ایجوکشن کمیشن کے زریعے سے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز سے رابطے کئے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر کورسز کا اجراء کیا جا سکے اور یہ ادارے آپس میں مل کر تحقیق کریں،صوبوں میں گلوبل چینچ ایمپیکٹ سٹڈی سنٹر کے ذیلی ادارے قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے محققین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم پاکستان کی سوسائٹی فار کلائمیٹ ریسرچ کے قیام کا اعلان کریںگے۔ اس موقع دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس سے نمنٹے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضروری پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.