پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کو اپنایا ہے اور آئندہ سال سے ملک میں فرنس آئل کی درآمد ختم کردی جائیگی ،ْوزیر اعظم
پاکستان توانائی کی 50 فیصد ضرورت گیس سے پوری کررہا ہے، پاکستان میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے ،ْشاہد خاقان عباسی
پیر 18 دسمبر 2017 19:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت قدرتی آفات سے نبردآزما ہونے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اطلاعات کی فراہمی کیلئے پاکستان محکمہ موحولیات‘ تحقیق کیلئے گلوبل چینج ایمپیکٹ سٹڈیز سنٹر اور آفات سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے پر سرمایہ کاری بہت اہم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2015ء میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے کی توثیق کی تھی اور وہ مضرگیسوں کو 20فیصد تک کم کرنے کیلئے اس حوالے سے اصولوں کی پاسداری کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زیادہ پرعزم انداز میں اس مسئلے پر توجہ مرکوز کی تھی جسے تیز تر اقدام کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے اور اس تبدیلی کے اثرات سے نمبرد آزما ہونے کیلئے عالمی برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ملک میں حالیہ سموگ کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ موحولیاتی مسئلے پر زیادہ سنجیدگی اختیار کرنے کے حوالے سے ایک چشم کشا معاملہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان صاف ستھری توانائی بروئے کار لا رہا ہے اور بنیادی توانائی کا 50فیصد گیس سے حاصل کررہا ہے جبکہ 20فیصد پن بجلی اور دیگر قابل تجدید وسائل سے حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ بجلی گھروں کو درآمد شدہ ایل این جی سے چلا رہا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں ملک میں فرنس آئل سے چلنے والے تمام بجلی گھر مزید فرنس آئل پر نہیں چلائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی یوروII ڈیزل استعمال کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فرنس آئل سے منتقلی کے ذریعے ایندھن کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سہ جہتی حکمت عملی پر عمل کررہی ہے جس میں آبادی کے تحفظ‘ اقتصادی نمو کے فروغ اور غربت میں کمی اور مالیاتی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونا شامل ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں معلومات اور علم کے تبادلے کیلئے ماہرین کے مابین موثر رابطے کا باعث ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.