آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نگرانی کاسخت عمل جاری

پیر 18 دسمبر 2017 19:30

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نگرانی کاسخت عمل ..
لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے میں گاڑیو ں کی چوری اورجرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کیلئے بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نگرانی کاسخت عمل جاری ہے،اسی سلسلے میں میانوالی پولیس نے دوران چیکنگ شیخوپورہ سے چوری ہونے والی قیمتی گاڑی پکڑ لی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے بتا یا کہ پولیس اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سسٹم کے ذریعے میانوالی سے صوبے میں داخل ہونے والی اور باہر جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور جانچ پڑتال کا عمل بلا تعطل چوبیس گھنٹے جاری رکھے ہوئے ہے اسی دوران ایک گاڑی کومیانوالی کے ریموٹ سرچ پوائنٹ چشمہ پرسٹاف نے اے وی ایل ایس سسٹم کے ذریعے چیک کیا گیا تو اس گاڑی کے چوری ہونے کی ایف آئی آر 952/2010ضلع شیخوپورہ پولیس اسٹیشن بی ڈویژن میں درج ظاہر ہوئی جبکہ ملزمان اسے براستہ میانوالی دوسرے صوبے میں منتقل کرنا چاہتے تھے،پولیس نے مسروقہ گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ڈی پی او میانوالی نے مزید بتایا کہ شیخوپورہ پولیس سے رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی کے بعد جلد از جلد گاڑی اس کے اصل مالک کے حوالے کی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سسٹم کی بدولت گاڑیوں کی چوری اور سمگلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :