متحدہ پاکستان اجلاس، فاروق ستار اور عامرخان کے اختلافات برقرارتاہم دونوں رہنمائوں کا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے پر اتفاق

پیر 18 دسمبر 2017 19:19

متحدہ پاکستان اجلاس، فاروق ستار اور عامرخان کے اختلافات برقرارتاہم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامرخان کے درمیان طویل اجلاس کے باوجود بھی اختلافات برقرار ہیں تاہم دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ پارٹی میں تنظیم سازی کا عمل 31دسمبر سے پہلے تک مکمل کرلیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیمی نظم و ضبط اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ 2018 کے اہم انتخابات کے لئے منشور تیار کیا جائے، جبکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں کا دورہ بھی کرتے رہیں۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان اختلافات کے خاتمے پر پیش رفت بھی ہوئی، تاہم معاملات مکمل طور پر طے نا پاسکیاور دونوں رہنماوں کا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں نے اتفاق کیا ہے کہ اختلافی امور مل بیٹھ کر طے کیے جائیں گے، جبکہ پارٹی کے اندر کی خبر میڈیا تک نا جائیں اور تنظیمی نظم و ضبط کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :