ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الثانی 20دسمبر کو ہو گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 دسمبر 2017 19:04

ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الثانی 20دسمبر کو ہو گی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18دسمبر 2017ء ):ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الثانی 20دسمبر کو ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتا م میں مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الثانی 20دسمبر کو ہو گی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ذیلی کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیاہے کل 30ربیع الاول ہو گی جبکہ 1ربیع الثانی 20دسمبر بروز بدھ ہو گی ۔