ادارےاپنی اپنی حدودمیں ہیں،سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں،ظہیرالاسلام

میرانہیں خیال کہ اداروں کی جانب سےدھرنےکرانےکی بات درست ہے،2014ء کےدھرنے کے حوالےسےجو بات کی گئی وہ تنقید برائےتنقید ہے۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 دسمبر 2017 18:56

ادارےاپنی اپنی حدودمیں ہیں،سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں،ظہیرالاسلام
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2017ء ) : پاک فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ ادارےاپنی اپنی حدود میں ہیں،سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں،میرا نہیں خیال کہ اداروں کی جانب سے دھرنےکرانےکی بات درست ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2014ء کے دھرنے کے حوالے سے جو بات کی گئی ہے وہ تنقید برائےتنقید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پر’’کیااداروں میں ایسےلوگ ہیں جودھرنےکراتےہیں؟‘‘ پر کہا کہ میرا نہیں خیال کہ دھرنےکرانےکی بات درست ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال ’’آپ پر2014ء کےعمران خان کے دھرنے کے بارے میں تنقید کی جاتی ہے‘‘ پر جواب دیا کہ 2014 کےدھرنے کے حوالےسےجو بات کی گئی وہ تنقید برائےتنقید ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام نے واضح کیا کہ ادارےاپنی اپنی حدود میں ہیں۔ جبکہ سول ملٹری تعلقات میں بھی کوئی تناؤنہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :