آج کے نوجوان کو اپنی زندگیاں محمد ﷺ عربی کے بتائے ہوئے اصولوں پر بسر کرنی چاہیے ‘میاں مقصو احمد

پاکستانی نوجوان اسلامی تعلیمات اور نظریات کو مضبوطی سے تھام لیں ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کے بام عروج پر پہنچائیں

پیر 18 دسمبر 2017 19:01

آج کے نوجوان کو اپنی زندگیاں محمد ﷺ عربی کے بتائے ہوئے اصولوں پر بسر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصو احمد نے کہا ہے کہ قوموں کی تاریخ میں نظریہ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ نظریاتی رشتے خونی رشتوں پر غالب آکر انقلاب کی بنیاد رکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ارقم سکول گلشن راوی میں جماعت اسلامی وسطی لاہور کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجتماع عام سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، حاجی ریا ض الحسن اورخواجہ بلال نے بھی خطاب کیا ۔ میاں مقصود احمد نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ نظریاتی رشتے خونی رشتوں سے مقدس اور اہم ہوتے ہیں جو یک جان اور یک زبان ہو کر عظیم کارنامے سرانجام دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کی بدولت قومیں ترقی اور خوشحالی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ بنی اکرم ﷺ کے صحابہ کرام کی روشن مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں کہ انہوں نے خونی رشتوں کو پس پشت ڈال کر دینی اور نظریاتی رشتوں کو فوقیت دی اور اسلام کا پرچم سربلند کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی نوجوان بھی اسلامی تعلیمات اور نظریات کو مضبوطی سے تھام لیں ، ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کے بام عروج پر پہنچائیں ۔

اس موقع پر استقبالیہ تقریب امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرقی پاکستان کہ شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ہندئو بنیا ء اور بھارتی ایجنڈوں کی سازشوں کو ناکام بنایا اور اپنی عظیم قربانیوں سے امر ہو گئے ۔ انہوںنے کہا کہ البدر اور الشمس کے شہداء نے بقاء پاکستان کیلئے ہزاروں کی تعداد میں اپنی جانیں نچھاور کیں ۔

اس موقع پر جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک نے اپنے خطا ب میں کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان ملک وقوم کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔سانحہ مشرقی پاکستان اور سانحہ اے پی ایس پشاور پاکستان کی تاریخ کے سیاہ باب ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وقت آنے پر جے آئی یوتھ کی قیادت اور کارکنا ن پاکستان اور پاکستانی عوام پر اپنی جانیں تک نچاور کر دیں گے ۔