وفاقی حکومت فاٹا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مطلوبہ معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،اقبال جھگڑا

موجودہ حکومت اور پاک فوج کی کوششوں کی بدولت ہم امن کی طرف لوٹ رہے ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

پیر 18 دسمبر 2017 19:01

وفاقی حکومت فاٹا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مطلوبہ معیار کی سہولیات کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ معاشرے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ تفریح اور مثبت سرگرمیاں انتہائی ضرور ی ہیں اورموجودہ وفاقی حکومت فاٹا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مطلوبہ معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آبادمیں بیگم کلثوم سیف اللہ ITF فیوچر چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ، صدر پی ٹی ایف سلیم سیف اللہ خان اوردیگرمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجودتھے۔ گورنرنے کہاکہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت حالات معمول پرآچکے ہیں اور حکومت تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر بھی بھرپورتوجہ دی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت اور پاک فوج کی کوششوں کی بدولت ہم امن کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ کسی بھی معاشرے میں مثبت خطوط پر معاشرتی اقدار کے فروغ کے حوالے سے کھیلوں کی اہمیت کے ضمن میں کبھی بھی دو رائے نہیں ہوسکتیں۔انہوں نے اس موقع پرٹورنامنٹ کے منتظمین کے کاوشوں کو بھی سراہا ۔

متعلقہ عنوان :