دو خود کش بمباروں کی لاہور میں داخلے کی اطلاعات، 5تفریحی مقامات انتہائی حساس قرار

خود کش بمباروں کی عمریں 18سے 20سال ہیں، کرسمس پر بزدلانہ کارروائی کر سکتے ہیں‘ نجی ٹی وی

پیر 18 دسمبر 2017 18:58

دو خود کش بمباروں کی لاہور میں داخلے کی اطلاعات، 5تفریحی مقامات انتہائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) کرسمس کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث لاہور کے 5 تفریحی پارکوں کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا،حساس اداروں نے پولیس و دیگر سکیورٹی اداروں کو اطلاع دی کہ دو خود کش بمبار شہر میں داخل ہو گئے ہیں جو پارکوں میں خود کش حملہ کر سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس قرار دیے گئے پارکوں میں گلشن اقبال پارک، چڑیا گھر، ریس کورس، لارنس گارڈن اور ماڈل ٹائون پارک شامل ہیں۔

خود کش بمبار کرسمس کے موقع پر بزدلانہ کارروائی کر سکتے ہیں۔ حساس ادارے نے پولیس کو خبردار کیا کہ حساس قرار دیے گئے پارکوں میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ حساس ادارے کی جانب سے بھجوائے گئے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ پارکوں کے ٹوٹے ہوئے حفاظتی جنگلوں، دیواروں کی جلد تعمیر کی جائے اور پارکنگ والے مقامات پر لاوارث گاڑیوں، موٹر سائیکل اور رکشا کو بھی فوری چیک کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفریحی مقامات کے اردگرد علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔ذرائع کے مطابق شہر میں داخل ہونے والے خود کش بمباروں کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال کے درمیان اور ان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ ایس پی اقبال ٹان رانا عمر فاروق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گلشن اقبال پارک کے حوالے سے خفیہ اداروں کی جانب سے پیشگی اطلاع مل چکی ہے اور وہاں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :