وزیراعلیٰ پنجاب کا حیدر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 18 دسمبر 2017 18:58

وزیراعلیٰ پنجاب کا حیدر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حیدر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔