ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ، وطن عزیز کو خوشحال بنانے کیلئے آخری سانس تک کام کرتے رہیں گے‘شہبازشریف

عوام کو تبدیلی کے کھوکھلے دعوؤں سے نہیں بہلایا جاسکتا، تبدیلی کے جعلی دعویداروں نے صرف قوم کا وقت برباد کیا ہے تبدیلی کے نعرے لگانیوالوں کے اصل چہرے عوام نے دیکھ لئے،ان عناصر نے تمام وقت جھوٹے الزامات پر صرف کیا سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے اورہم نے عوام کی خدمت ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 18 دسمبر 2017 18:58

ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ، وطن عزیز کو خوشحال بنانے کیلئے آخری سانس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے آخری سانس تک کام کرتے رہیں گے ،ملک کسی انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتااور وقت کا تقاضا ہے کہ سب مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں۔ عوام کو تبدیلی کے کھوکھلے دعوؤں سے نہیں بہلایا جاسکتا، تبدیلی کے جعلی دعویداروں نے قوم کا وقت برباد کرنے کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ان افراد کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں، سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے اورہم نے عوام کی خدمت ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے، پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار لندن میںمسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اورکارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر سمیت تمام شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیںاور حکومتی اقدامات کے باعث عوام کو آج ہسپتالوں میں بہترین اور جدید طبی سہولتیں میسر ہیں۔

عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس بہترین کام کر رہے ہیںجبکہ صوبائی دارلحکومت میں گردے وجگر کے امراض کے علاج کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ بنایا جارہا ہے جس کے پہلے مرحلے کا افتتاح عنقریب ہوگا۔اس ہسپتال میںملک بھر کے عوام کو علاج معالجہ کی جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈو منٹ فنڈکا قیام حکومت کا ایسا مستحسن اقدام ہے جس سے وسائل سے محروم ہونہار طلبا اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیںاورتعلیمی فنڈ سے ہزاروں افراد تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیروترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیںاورہماری تمام تر ترجیحات کا محور صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔

انہوںنے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کے اصل چہرے عوام نے دیکھ لئے۔عوام کی خدمت کی بجائے انہوں نے تمام وقت جھوٹے الزامات اور منفی سیاست پر صرف کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کا عہد کر رکھا ہے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ صوبے سے غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

محروم معیشت طبقے کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں اوراب تک لاکھوں خا ندان اس سکیم سے استفادہ کرچکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلاسود قرضے غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں اہمیت کے حامل ہیں۔ خودروزگار سکیم کے تحت 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جاچکے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ سکیم کے تحت 37 ارب 85 کروڑ سے زائد کے بلاسود قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ 7 ماہ میں مزید اڑھائی لاکھ خاندانوں کو ساڑھے 6 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے، اسی جذبے سے عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :