سینٹر اسحق ڈار نے احتساب عدالت کے 21نومبر کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی

پیر 18 دسمبر 2017 18:53

سینٹر اسحق ڈار نے احتساب عدالت کے 21نومبر کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)سینٹر اسحق ڈار نے احتساب عدالت کے 21نومبر کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ہے ۔پیر کو اسحق ڈار نے اپنے وکیل قاضی فیصل مفتی کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

(جاری ہے)

دائر درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کو درخواست میں ترمیم کرنے کے احکامات جاری کرے ،احتساب عدالت میں اسحق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت ابتدائی مراحل میں ہے ،ابھی تک نیب نے عدالتی کارروائی پر کوئی جواب دائر نہیں کیا ہے ،درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب ایک شخص بیمار ہو اور زیر علاج ہوتو اس کے خلاف عدالتی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحق ڈارکے ناقابل ضمانت وارنٹ اور جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کئے تھے۔