حکومت ڈرون حملوں کےنقصان کاامریکی حکومت سےمعاوضہ طلب کرے،سینیٹ میں قراردادمنظور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 دسمبر 2017 18:31

حکومت ڈرون حملوں کےنقصان کاامریکی حکومت سےمعاوضہ طلب کرے،سینیٹ میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر2017ء) : سینیٹ نے امریکی حکومت سے ڈرون حملوں کے نقصان کے ازالے کیلئے قرار داد منظور کرلی، سینیٹ میں قرار داد سینیٹرجاوید عباسی نے پیش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں امریکی حکومت سے ڈرون حملوں کے نقصان کے ازالے کیلئے قرار داد پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

سینیٹرجاوید عباسی کی سینیٹ مقتفقہ طور پرمنظور کردہ قرار داد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں میں پاکستانی شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا۔

حکومت پاکستان نقصانات کا معاوضہ امریکی حکومت سے طلب کرے۔ اس قراداد کی کاپی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، کامن ویلتھ، یورپی یونین اور اے پی اے کو بھی بھیجی جائے۔ امریکا سے نقصانات کا معاوضہ طلب کرنے سے ڈرون حملوں کے متاثرین پرمعاشرتی، معاشی اورنفسیاتی اثرات کم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :