Live Updates

عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے‘ شیخ رشید نے آج تک کام کی بات نہیں کی‘ وہ اپنی شادی تو کرتا نہیں اور عمران خان کو کہہ رہا ہے وہ شادی کرلے

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 18:38

عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے‘ شیخ رشید نے آج تک کام کی بات نہیں کی‘ ..
اسلام آباد 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوئے‘ عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے‘ شیخ رشید نے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی‘ شیخ رشید اپنی شادی تو کرتا نہیں اور عمران خان کو کہہ رہا ہے کہ وہ شادی کرلے‘ بابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑ رہی ہیں‘ بابا خادم حسین رضوی کو تو کچھ نہیں کہتا‘ فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جج خود نہیں بولتا اس کا فیصلہ بولتا ہے، نواز شریف اور عمران خان کے لئے ایک ہی پیمانہ ہونا چاہیے۔ بابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑ رہی ہیں۔ فیصلوں میں انصاف نظر آنا چاہیے۔ فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ عمران خان کے منہ میں اچھی باتیں بھی آئیں۔عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے۔ شیر شیر ہوتا ہے‘ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :