13میں ملکی معیشت کی صورتحال ابترتھی،لوڈشیڈنگ کے اندھیرے تھے،آج ملک میں دہشت گرد ی کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کی بات ہورہی ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کر کے دکھایا،پاکستان میں کہیں بھی چلے جائیں ہر جگہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے کام نظر آئیں گے ،عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پہلے سے زیادہ تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں،محمد نواز شریف کے اقامے پر جو پیمانہ رکھا گیا وہ نیازی سروسز لمیٹڈکیلئے کیوں نہیں رکھا گیا،قانون کے دو پیمانوں پر تو عوام ، قانون دانوں اور تجزیہ کاروں کی آوازیں آئیں

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 18:27

13میں ملکی معیشت کی صورتحال ابترتھی،لوڈشیڈنگ کے اندھیرے تھے،آج ملک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2013میں ملکی معیشت کی صورتحال ابترتھی،لوڈشیڈنگ کے اندھیرے تھے،آج ملک میں دہشت گرد ی کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کی بات ہورہی ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کر کے دکھایا،پاکستان میں کہیں بھی چلے جائیں ہر جگہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے کام نظر آئیں گے ،عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پہلے سے زیادہ تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں،محمد نواز شریف کے اقامے پر جو پیمانہ رکھا گیا وہ نیازی سروسز لمیٹڈکیلئے کیوں نہیں رکھا گیا،قانون کے دو پیمانوں پر تو عوام ، قانون دانوں اور تجزیہ کاروں کی آوازیں آئیں۔

پیر کو ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کو محمدنوازشریف کی قیادت کے باعث ووٹ ملتا ہے،مسلم لیگ (ن) 2018میں کارکردگی کی بنیا د پر عوام سے ووٹ لے گی،محمدنوازشریف نے عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں عوامی ووٹ کے تقدس کی بحالی یقینی نظر آ رہی ہے،اپنے دفاع میں کچھ کہنا ملکی اداروں سے تصادم نہیں ہوتا۔

:وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 2013سے 2017تک کنٹینر پر کھڑے ہو کرصرف اعلانات کیے ہیں ،اپنے صوبوں میں کچھ نہ کرنے والے صرف سازشیں کرتے ہیں،قوم 2013سے دیکھ رہی ہے کہ کون کام اور کون وقت ضائع کررہا ہے،پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی عوام اور دنیا کے سامنے ہے،انصاف کی بس پنکچر ہو کر کسی گلی میں کھڑی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تصویری کہانیوں کے ساتھ کسی بھی ملک کی ثقافت جڑی ہوتی ہے،نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں کوریا کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔