نیب نے سپریم کورٹ کے حدیبیہ پیپرز ریفرنس کھولنے کی اپیل مسترد کئے جانے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 18 دسمبر 2017 18:15

نیب نے سپریم کورٹ کے حدیبیہ پیپرز ریفرنس کھولنے کی اپیل مسترد کئے جانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ریفرنس کھولنے کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلہ کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کیلئے نیب کی اپیل مسترد کر دی تھی جبکہ یہ فیصلہ عدالت کے بنچ نے متفقہ طور پر دیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق حدیبیہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جلد ہی دائر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :