بلاول بھٹو زرداری کی ملیر ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارکباد

پیر 18 دسمبر 2017 18:09

بلاول بھٹو زرداری کی ملیر ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کوکامیابی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ملیر بار کے نو منتخب صدر شرف الدین جمالی کو بھیجے گئے اپنے تہینتی پیغام میں پیپلزپارٹی چیئرمین نے پیپلز لائرز فورم کے ٹیم ورک اور سخت محنت کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملیر بار کے نومنتخب عہدیداران قانون و آئین کی بالادستی کی ساتھ ملک میں جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد میں بھی اپنا حصہ ملائیں گے۔ انہوں نے بار کے نومنتخب صدر کو کہا کہ وہ ان کی جانب سے دیگر عہدیداران کو بھی مبارکباد کا پیغام پہنچائیں۔ واضح رہے کہ شرف الدین جمالی پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ہیں۔