Live Updates

فائرنگ واقعہ ،تحریک انصاف ،گیلانی خاندان کے درمیان صلح ،پولیس کو دی درخواستیں واپس لے لیں

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ برداشت کی سیاست کی ہے ،واقعہ غیر ارادہی طور پر پیش آیا‘ علی قاسم گیلانی کی گفتگو چھوٹا سا واقعہ ہوا، تنازعہ احسن طریقے سے حل کر دیا، اب دونوں فریقین کسی قسم کی کوئی چارہ جوئی نہیں کرینگے‘ فواد چوہدری

پیر 18 دسمبر 2017 18:01

فائرنگ واقعہ ،تحریک انصاف ،گیلانی خاندان کے درمیان صلح ،پولیس کو دی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) تحریک انصاف اور گیلانی خاندان کے درمیان صلح ہو گئی، دونوں پارٹیوںنے پولیس کو دی درخواستیں واپس لے لیں۔تفصیلات کے مطابق پھول نگر کے قریب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کاالزام پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی پر عائد کیا گیا تھا ۔

تاہم اب دونوں جماعتوں کے درمیان معاملہ حل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گیلانی خاندان نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی درخواست پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جبکہ تحریک انصاف بھی اندارج مقدمہ کی درخواست واپس لے لی ہے۔ اس حوالے سے علی قاسم گیلانی نے کہا کہفود چوہدری اور دیگر نے گیلانی خاندان سے رابطے کیے،انکی یقین دہانی پر مقدمہ نہیں کروا رہے ۔

قاسم گیلانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ برداشت کی سیاست کی ہے ،واقعہ غیر ارادہی طور پر پیش آیا ۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ علی موسی اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کروا دیا ہے،چھوٹا سا واقعہ ہوا، تنازعہ احسن طریقے سے حل کر دیا، اب دونوں فریقین کسی قسم کی کوئی چارہ جوئی نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات