ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی

پیر 18 دسمبر 2017 17:57

ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ سابق وزیراعظم نے نااہلی کے بعد لاہور جاتے ہوئے اپنی تقاریر میں توہین عدالت کی تھی اور ان کے خلاف ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں بھی دی گئیں تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے اپیل خارج کردی جس کے بعد انٹراکورٹ میں اپیل جمع کرائی ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں کارروائی کا حکم دے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔