Live Updates

ْ تحریک انصاف کا چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

ْ ابصار عالم کی تقرری پر ہائیکورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے ،ْ فواد چوہدری

پیر 18 دسمبر 2017 17:54

ْ تحریک انصاف کا چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے کے ہائیکورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابصار عالم کی تقرری پر ہائیکورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے۔پیرکو ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا درباری اور سمدھی بھی اشتہاری ہونے کے باوجود ابھی تک وزارت خزانہ سے چمٹا ہوا ہے۔

انہیں نکال دو تو کیوں نکالا کی گردانیں شروع کردیتے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خالصتا سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر ابصار عالم کو قابلیت اور اہلیت کا خون کرکے تعینات کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

تنخواہوں اور مراعات کی مد میں ابصار عالم کو کی جانے والی ادائیگیاں بھی واپس لی جانی چاہئیں۔ابصار عالم جیسے بہت سے درباری اہم حکومتی عہدوں پر بٹھا رکھے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریفوں نے اس قسم کی تعیناتیاں کرکے قومی اداروں کا بیڑہ غرق کررکھا ہے۔ایس ای سی پی کا چیئرمین ریکارڈ میں تبدیلی جیسے شرمناک جرم میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،نیشنل بنک کی سربراہی اس شخص کو دی جو شریفوں کیلئے بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک منی لانڈرنگ کرتا رہا۔اداروں کی سربراہی جرم کے شراکت داروں کے سپرد کردی جائے تو وہ ادارے قوم پر بوجھ بن جاتے ہیں۔شریفوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے سپریم کورٹ کو ان کیلئے گارڈ فادر اور سیسیلین مافیا جیسے القابات استعمال کرنا پڑے۔نواز شریف اور انکی باقیات کے شر سے قومی اداروں کو محفوظ بنانا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات