چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےپروٹوکول میں شامل پولیس موبائل اوربس میں تصادم

حادثے میں موبائل کا ڈرائیورجاں بحق اور3 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 دسمبر 2017 17:50

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےپروٹوکول میں شامل پولیس موبائل اوربس میں ..
ٹھٹھہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر2017ء) : ٹھٹھہ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل اور بس میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجہ میں پولیس موبائل کا ڈرائیورجاں بحق اور3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے سلطان آباد میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس موبائل مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں پولیس موبائل کا ڈرائیور کرم داد جاں بحق اور تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے فوری بعد چیف جسٹس کے پروٹوکول میں شامل ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔