پولیس کسی کو بلاوجہ گرفتار نہیں کر سکے گی ،قانون میں ترمیم کا فیصلہ

پیر 18 دسمبر 2017 17:48

پولیس کسی کو بلاوجہ گرفتار نہیں کر سکے گی ،قانون میں ترمیم کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء) : وفاقی حکومت نے فوجداری قانون میں ترمیم کر کے گرفتاری کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے جس کے مطابق پولیس بلاوجہ کسی کو گرفتار نہیں کر سکتی ،نئے مسودہ قوانین کے مطابق پولیس گرفتاری کے وقت ملزم اور اہلخانہ کو گرفتاری کی وجہ بتانے کی پابند ہو گی ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم کو مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا بھی حق حاصل ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو بھی گرفتار کرنے کی مجاز نہیں ہو گی۔گرفتار ہونے والا ملزم و کیل کے ذریعے پولیس کو جواب دینے کا مجاز ہو گا ،ملزم اور اس کے وکیل کے درمیان ہونے والی گفتگو صیغہ راز میں ہو گی دونوں کے درمیان گفتگو کے عمل میں کوئی بھی شخص بات چیت سننے کا مجاز نہیں ہو گا ۔ 

متعلقہ عنوان :