کوئٹہ حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ،بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان نہ سمجھا جائے ' عزیز الرحمن چن

پیر 18 دسمبر 2017 17:48

کوئٹہ حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ،بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ کوئٹہ حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس واقعہ میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان نہ سمجھا جائے حکومت بھرپور کاروائی کرکے اس حملہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے اور اس کے پیچھے سازش اور محرکات کو بے نقاب کرے اور اگر اس کے پیچھے بیرونی قوتیں شامل ہیں تو عالمی سطح پر اس واقعہ کو اٹھایا جائے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی پر ہمیشہ دو ٹوک موقف اپنایا یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی بھی دہشت گردی کا شکار رہی ہے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسی نایاب لیڈر کو کھونا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صرف پاکستان کے ہی دشمن نہیں عالمی امن عامہ کے لئے بھی خطرہ ہیں اقوام عالم دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان ساتھ دے تاکہ خطے کو پرامن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :