Live Updates

''میڈ ان کر پشن ''والوں کا سیاسی مستقبل زیرو ہوچکا ہے ' چوہدری محمدسرور

ہم کسی غیر آئینی اقدام کے حامی نہیں حکمرانوں کا بوریا بستر عوامی طاقت سے ہی ہمیشہ کیلئے گول ہو جائیگا 'تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لاکر ہی دم لیں گی ' اپنے انتخابی حلقے شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں سے مختلف مقامات پر خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 17:48

''میڈ ان کر پشن ''والوں کا سیاسی مستقبل زیرو ہوچکا ہے ' چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ''میڈ ان کر پشن ''والوں کا سیاسی مستقبل زیرو ہوچکا ہے 'ہم کسی غیر آئینی اقدام کے حامی نہیں حکمرانوں کا بوریا بستر عوامی طاقت سے ہی ہمیشہ کیلئے گول ہو جائیگا 'تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لاکر ہی دم لیں گی ۔

سوموار کے روز اپنے انتخابی حلقے شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں سے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین وقانون اور جمہو ریت کی حکمرانی کی بات کی ہے مگر جہاں کر پشن'لوٹ مار 'ظلم 'ناانصافی کے سواکچھ نہیں ہوتا اس کو جمہوریت نہیں کہتے ہیں اور ہم اقتدار میں آکر ملک میں حقیقی جمہوریت لائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کی تباہی اور بر بادی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور جب تک ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں آئین وقانون اور جمہو ریت کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں اور حکمرانوں کو بھی جمہو ریت کی آڑ میں کسی صورت کر پشن بچانے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑیگا عوامی امنگوں کے مطابق سیاست نہ کر نیوالوں کی سیاست اس ملک میں ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :