Live Updates

گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوا ہے،عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے، شیخ رشید نے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی ہے۔ شیخ رشید اپنی شادی تو کرتا نہیں ہے عمران خان کو کہہ رہا ہے شادی کر لے، بابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑ رہی ہیں،بابا خادم حسین رضوی کو توکچھ نہیں کہتا، فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 18 دسمبر 2017 17:45

گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوا ہے،عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوا ہے۔ عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے۔ شیخ رشید نے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی ہے۔ شیخ رشید اپنی شادی تو کرتا نہیں ہے عمران خان کو کہہ رہا ہے شادی کر لے۔ بابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑ رہی ہیں۔

بابا خادم حسین رضوی کو توکچھ نہیں کہتا۔ فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی۔پیر کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جج خود نہیں بولتا اس کا فیصلہ بولتا ہے، ایے وضاحتیں کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔بابا خادم حسین رضوی کو تو کچھ نہیں کہتا۔

(جاری ہے)

لوگ یہ چیزیں نوٹ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کیلئے ایک ہی پیمانہ ہونا چاہیے۔

بابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑرہی ہیں۔ فیصلوں میں انصاف نظر آنا چاہیے۔ فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ عمران خان کے منہ میں اچھی باتیں بھی آئیں ۔ عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے۔ شیر شیر ہے گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدنے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی۔ وہ اپنی شادی تو کرتا نہیں۔ لیکن عمران خان کو کہدیا ہے کہ وہ شادی کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات