Live Updates

حنیف عباسی کا عمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست دائرکرنے کااعلان

عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم علیم خان ہیں،جہازجہانگیرترین اور جہازمیں تیل علیم خان کاہوتاتھا،اگرعمران خان باسٹھ تریسٹھ پرپورااترتے ہیں توپوری قوم پورااترتی ہے۔پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 دسمبر 2017 17:35

حنیف عباسی کا عمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست دائرکرنے کااعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی نےعمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست دائرکرنے کااعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم جہانگیرترین کا خاتمہ ہمارے ہاتھ سے ہوا،عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم علیم خان ہیں۔علیم خان قبضہ گروپ ہے،جہازجہانگیرترین اور جہازمیں تیل علیم خان کاہوتاتھا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان محکمہ زراعت کی زمین پرپلازہ بنارہے ہیں۔علیم خان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیسزچل رہے ہیں۔علیم خان کیخلاف ایف آئی اے کی 2ایف آئی آرمیرے پاس موجودہیں۔ جن میں علیم خان نے ایک میں 26کروڑ اوردوسری میں 36کروڑ واپس کرنے کاکہا۔ علیم خان نے لوگوں کی جیبوں پراربوں روپے کے ڈاکے مارے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہاکہ پشاورمیں 72 ارب روپے کی میٹروبن رہی ہے۔

عمران خان نے کہاتھا کہ شہبازشریف کولاہورمیں گھسیٹوں گا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان! 2018 کے انتخابات میں شہبازشریف کا کارکن آپ سے مقابلہ کریگا۔ حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان کی پوری پارٹی جواء ہے۔خان صاحب اگر تمہاری گندی زبان بند نہ ہوئی تو پھر کوکیلی فورنیا کا کیس بھی سپریم کورٹ میں لے کرجاؤں گا۔عمران خان مجھے کورٹ میں لے جاؤ ورنہ میں آپ کو لے جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ اگرعمران خان تم باسٹھ تریسٹھ پرپورااترتے ہوتوپھر پوری قوم باسٹھ تریسٹھ پرپورااترتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات