ملکی سرمایہ کار سی پیک کی کامیابی کیلئے چین سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں، احسن اقبال

سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے والے بزنس مینوں کو ہر قسم کی سہولتیں ملیںگی،سید ناصر حسین شاہ چینی کمپنی سے معاہدوں کی تقریب میں گورنر سندھ محمدزبیر، ناہید میمن ،حمید عالم، خالد امین، محمد رضوان و دیگر کی شرکت

پیر 18 دسمبر 2017 17:18

ملکی سرمایہ کار سی پیک کی کامیابی کیلئے چین سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) فائیو اسٹار گروپ آف کمپنیز کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں سے متعلق 5 اہم دستاویزاتs MOUپر گذشتہ دنوں کراچی کے ایک معروف ہوٹل میں سائن کر لئے گئے ،جس کے تحت چین کی پانچ معروف کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے منصوبوں، انفرا اسٹرکچر ، ترقی ، ثقافتی تجارت اور دیگر شعبہ جات میں فائیو اسٹار گروپ آف کمپنیز کی معاونت کریںگی ۔

ان MOU کے مطابق چین کی ایک معرو ف کنسٹرکشن کمپنی سیشوان جنگدیان رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ Pak China Township نام کے ایک منصوبے پر فائیو اسٹار گروپ آف کمپنیز کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔ اس معاہدے کے بعد چین سے تعلق رکھنے والے 102 افراد پر مشتمل مقامی چینی صنعتکاروں اور سی پیک سے منسلک افراد نے فائیو اسٹار کمپنی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں ڈان گروپ کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی تجارتی ادارے فائیو اسٹار گروپ آف کمپنیزکے سی ای او اور معروف بزنس مین عمیر احمد آرائیں نے کہا کہ ہمارے ادارے نی سی پیک کے حوالے سے چین کی پانچ بڑی کمپنیوں سے رئیل اسٹیٹ، انفرا اسٹرکچر، انرجی پاور اور ڈیولپمنٹ کیلئے جو بزنس انوسٹمینٹ معاہدے کئے ہیں وہ نہ صرف ملکی ترقی میں اہم کردار اداکریںگے بلکہ درست منصوبہ بندی اور قابل اعتماد کارکردگی سے چین کی تجارتی لابی اور پاکستانی حکومت و کاروباری برادری میں دیرپا اعتماد قائم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہونگے۔

علاوہ ازیں یہ امر پاکستان کے سب سے گہرے اور پراعتماد دست چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی مزید ترغیبات فراہم کرے گا۔ تقریب میں چین کے ڈپٹی ہائی کمیشن، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، گورنر سندھ محمد زبیرعمر، صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئر پرسن سند ھ انوسٹمینٹ بورڈ ناہید میمن، ایڈیشنل سیکرٹری برائے منصوبہ بندی وسیم، ڈان میڈیا گروپ کے چیئرمین حمید عالم ، انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین سمیت بزنس کمیونٹی کے عمائدین و دیگر معروف و مقتدر کاروباری شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد رضوان نے Karachi Property Expo 2018 سے متعلق معلومات چینی نمائندوں کو فراہم کیں جس پر انہوں نے Expo جنوری 2018 میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔