وزیراعلیٰ سندھ کی آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،سندھ میں جاری ترقیاتی پروگرامز ،غربت کے خاتمے کے پروگرام ، 27دسمبر کے جلسے سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال

پیر 18 دسمبر 2017 17:18

وزیراعلیٰ سندھ کی آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیرکو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے وزیرا علی ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،سندھ میں جاری ترقیاتی پروگرامز ،غربت کے خاتمے کے پروگرام ، 27دسمبر کے جلسے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب اراکین کو عوام سے مزید رابطے بڑھانے اور صوبے میں پبلک میٹنگ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے آصف علی زرداری سے مکالمہ کیا کہ میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ میرے پاس وزیر اعلی ہائوس آئے ہیں۔آپ کی رہنمائی میں کراچی میں اچھے ترقیاتی کام ہوئے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی ہائوس پہنچنے پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :