نواز شریف نے لندن سے واپسی کے بعد رہنمائوں سے ملاقاتوں،آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت شروع کر دی

جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم سے سعد رفیق اور پرویز رشید کی ملاقات،مجموعی صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال

پیر 18 دسمبر 2017 17:18

نواز شریف نے لندن سے واپسی کے بعد رہنمائوں سے ملاقاتوں،آئندہ کے لائحہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لندن سے واپسی کے بعد پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوںاور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اورمرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے جاتی امراء رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کی جانب سے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے فیصلوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔بتایاگیا ہے کہ ملاقات کے دوران عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں جلسوں کے شیڈول کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور اس میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔