تلخیوں کے باوجود پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ میں خفیہ رابطے جاری

پیر 18 دسمبر 2017 16:56

تلخیوں کے باوجود پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ میں خفیہ رابطے جاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء):حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی محاذ پر تلخی کے باوجود بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی حکمران جماعت سے کچھ یقین دہانیاں چاہتی ہے جسے مسلم لیگ قبل از وقت قرار دیتے ہوئے بات چیت کا سلسلہ مزید جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ نئے صدر پاکستان، سینٹ میں چیئر مین اور آئندہ انتخابات میں پنجاب کے دس قومی اسمبلی اور بیس صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں میں واک اوور پر تواتر کے ساتھ جاری ہے جبکہ پیپلز پارٹی اس قسم کی ڈیل سے انکاری ہے اور حکمران جماعت مسلم لیگ( ن) بھی کھلے عام اس کا اعتراف کرنے سے گریزاں ہے۔