سیف سٹی اراضی کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی

پیر 18 دسمبر 2017 16:50

راولپنڈی۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سیف سٹی اراضی کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی کر دی ۔سیف سٹی اراضی کیس کی سماعت پیر کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد مبین نے کی ۔ سماعت کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ متنازعہ اراضی کی الاٹمنٹ کینسل کر دی گئی تھی، تاہم مدعی مقدمہ مجاہد علی کے وکیل خرم مسعود کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس پر اپنا جواب آئندہ پیشی پر دینا چاہتے ہیں لہذا وقت دیا جائے جس پر فاضل جج نے جواب الجواب داخل کرانے کے لیے سماعت 2فروری تک ملتوی کردی ۔

سیف سٹی اراضی کیس کے مدعی مجاہد علی کے وکیل خرم مسعود کیانی ایڈووکیٹ نے اے پی پی کو بتایاکہ ان کے مدعی نے رٹ میں موقف اختیار کیاہے کہ سی پی او آفس راولپنڈی کے ساتھ اسکی 20 کنال اراضی پر پولیس کا قبضہ ہے لیکن وہ سائل کو معاوضہ نہیں دے رہی نہ ہی میری جگہ مجھے واپس دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ نے بتایاکہ یہ اراضی1993 ء میں عدالت کے حکم پر سائل کی دادی فاطمہ کے نام انتقال ہوئی تھی جس کے بعد نشاندہی کی کوشش کی گئی تاہم وہ نہ ہوئی۔ 2004 ء میں پولیس یہ جگہ ایکوائرکرنے کیلئے عدالت میں گئی لیکن نہ پولیس نے زمین ایکوائر کی نہ ہی جگہ واپس کی ۔اس جگہ پر اب راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کی عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :