شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک اقدامات بارے اجلاس

پیر 18 دسمبر 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی ذیر صدارت ایک اجلاس میں مورخہ 27دسمبرکو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں شہید بینظیربھٹوکے مزار اور اطراف کے علاقوں میں پولیس سیکیورٹی اقدامات اور ٹریفک اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مذید احکامات دیئے گئے۔اجلاس میں ڈویژنل کمشنر وڈپٹی کمشنرلاڑکانہ,ڈی سی قمبرشہدادکوٹ,ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرسندھ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی لاڑکانہ,ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد,ضلعی ایس ایس پیزسمیت دیگر سینئرپولیس افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ برسی کے موقع پر سندھ اور دیگرصوبوں سے عقیدت مندوں اور زائرین کی کثیرتعداد کے پیش نظر سندھ کے تمام بارڈر ایریاز،ہائی ویز وغیرہ پر موبائل گشت اسنیپ چیکنگ کڑی نگرانی اور ناکہ بندی کو انتہائی مربوط اور مثر بنانیکے ساتھ ساتھ تمام داخلی وخارجی پوائنٹس پر مشتبہ افراداور مشکوک گاڑیوں پر بھی نگاہ رکھنے اور فوری کاروائی کے عمل کویقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش کے مرکزی روٹ سمیت مزار کی جانب جانیوالی سڑکوں پر سے تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنیکے ساتھ ساتھ ہر قسم کی پارکنگ کو ممنوع قرار دیا جائے جبکہ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے حوالے سے ٹریفک پولیس افسران واہلکاروں کو بھی خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ دوران اجلاس سہیل انور خان سیال نے کہا کہ گڑھی خدابخش میں ضلعی انتظامیہ صفائی ستھرائی کے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے باہمی روابط سمیت متعلقہ پولیس سے بھی رابطوں میں رہے۔

متعلقہ عنوان :